UMپینتھرز نے شاندار مقابلے کے بعد ہاکی لیگ کی ٹرافی جیت لی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) استاد عمر ہاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام یو ایم ہاکی لیگ کا شاندار فائنل میچ منعقد ہوا، جس میں یو ایم پینتھرز اور یو ایم تھنڈر کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد یو ایم پینتھرز نے دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کر کے لیگ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی معروف کاروباری شخصیت عبدالرحمن (ہانگ کانگ) اور محمد عمر (ہانگ کانگ) تھے، جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور بعد ازاں یادگاری گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔میچ دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد گرانڈ میں موجود تھی اور شائقین نے کھلاڑیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شیلڈز سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں