UNسیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ،امن کوششوں پر غور

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق رہنمائوں نے جنگ کے تناظر میں خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران کشیدگی میں کمی لانے کیلئے جاری عالمی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں