WMCسرگودھا کے افسران کیلئے 72موٹر سائیکلیں پہنچ گئیں

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت پنجاب کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے لیے 72 موٹر سائیکلیں چاروں اضلاع کے لیے پہنچ چکی ہیں اس سلسلہ میں سرگودھا خوشاب میانوالی اور بھکر میں کمپنی کے ملازمین کو یہ موٹر سائیکلیں 14 اگست پر دی جائیں گی جس کے لیے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے ہیں ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ستھرا پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے یہ موٹر سائیکلیں فراہم کی ہیں جو ہماری کمپنی کے سرکاری ملازمین کو فراہم کی جائیں گی اس سلسلہ میں جلد تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور موٹر سائیکلیں خوشاب میانوالی بھکر میں تعینات افسران کو دی جائیں گی تاکہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے عبدالرزاق ڈھلوں کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب بھر میں مختلف پروگرام جاری ہیں جسکے تحت صوبہ بھر میں بہتری آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں