YDA الائیڈ ٹو کے صدر ڈاکٹر وسیم حیدر ملازمت سے برطرف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ نے پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر الائیڈ ہسپتال ٹو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وسیم حیدر کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر وسیم حیدر کو حکومتی پالیسیز کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں