فیصل آباد( پ ر) ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم وامیدوا رایم پی اے پی پی 112 شہبا ز امیرعلی اعوان نے کہاہے کہ آئین کو بچانے کی آخری امید سپریم کورٹ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کو ر ٹ آئین کے ساتھ کھڑی ہو گی اور کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے دبائو میں نہیں آئے گی ۔ جیل بھرو تحر یک میں گرفتاریاں دینے والوں نے عوام کے سیاسی سماجی اور معاشی حقوق کیلئے ہتھکڑیوں کیلئے چوماہے، انہوںنے کہاکہ یکم مارچ سے فیصل آبادمیں گرفتاریاں دیں گے ،کارکن پرجوش ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑی عدم تشدد کی مہم اور ہو نہیں سکتی ۔ اگرسپریم کورٹ پر دبائو بڑھایا گیا اور بلیک میل کیا گیا ، وکیلوں کے اندر پیسے دے کر توڑ پھوڑ اور علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ملک گیر تحریک کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین نہ بچا تو تو کچھ بھی نہیں بچے گا،یہ واحد ایسا دستور ہے جس پر سب کا اتفاق راہے ، ہم سپریم کورٹ سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑی ہو گی اور کسی سیاسی جماعت یا حکومت کا دبائو نہیں لے گی
43