31

آئی جی پنجاب پولیس کے 10 ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے فیصل آباد کے دو ایس پی سمیت 8 ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کو ترقی دیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون تعینات کر دیا جبکہ ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹائون غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلیٹی برانچ فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا۔ علاوہ ازیں ایس ڈی پی او راولپنڈی سٹی مس ماہم خان کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی راول ٹائون راولپنڈی’ وہاں سے ایڈیشنل ایس پی راول ٹائون کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان’ ایس ڈی پی او سبزہ زار لاہور عبدالحنان کو ترقی دیکر ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹائون لاہور’ ایس ڈی پی او بہاولپور سٹی عزیر احمد کو ترقی دیکر ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان اور وہاں سے ایڈیشنل ایس پی حکیم علی خان کو ایس پی لیگل سائوتھ پنجاب ملتان اور ایس پی لیگل سائوتھ پنجاب محمد خان کو ایس پی لیگل بہاولپور ریجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں