69

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آج ستاروں کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگا جس کے واضع اثرات محسوس کریں گے آپ کافی دنوں سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے اب آپ ان سے نکالنا شروع ہو جائیں گے ان شااللہ۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ خود کو کسی بھی ایسے معاملے کے ساتھ نہ رکھیں جس میں ذرا سا بھی رسک ہو اس وقت مالی طور پر خود کو مضبوط کریں اور سب سے ضروری اپنی غلطیوں کی اصلاح ہے وہ کریں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اب آگے بڑھنے کا موقع ہے اور اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں نیت صاف رکھیں جو آفر ملے اس کو پکڑ لیں اور کوشش کریں کہ جو کام کریں اس کی کسی کو بھی خبر نہ ہو سکے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اپنی عزت وقار کی حفاظت کریں آپ کو معلوم ہے کہ آپ کس مقام پر غلط ہیں بس اس غلطی کی اصلاح کر لیں۔ ان شااللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ فی الحال مشکل دن ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کو اپنی مالی پوزیشن میں بہتری کا موقع نصیب ہوگا پچھلے کافی دنوں سے جس مسئلے کو لے کر بھی پریشان تھے ان شااللہ اس کا بھی کوئی حل نکل آئے گا آج اچھا دن رہے گا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
صدقہ ضرور دیتے رہیں جس قدر بھی آپ کی حیثیت ہے اور چند دن خاموشی سے زندگی گزاریں صرف ضروری کاموں کے لئے گھر سے باہر نکلیں جو لوگ توبہ کا سہارا لیں گے وہ بہتری حاصل کر لیں گے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو آج اپنے ایک کام میں بڑی اہم کامیابی ملنے کا امکان ہے جس طرف سے بھی رکاوٹیں آرہی تھیں وہ اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں اب بہتری کے دن شروع ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ جس بھی ایسے مسئلے کا شکار ہیں۔ جس کا کسی سے ذکر نہیں کر سکتے ان کو اپنے اللہ کے ساتھ ذکر کریں ان شااللہ وہ پردہ غیب سے ضرور کوئی راستہ نکال دے گا فکر نہ کریں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
بار بار کہا جا رہا ہے جو نصیب میں ہوگا وہ مل جائے گا اس وقت اگر ضرورتیں پوری ہوتی رہیں تو بڑی بات ہے اور آج جو مل رہا ہے شکر ادا کریں نصیب کو برا مت کہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
اپنی حیثیت کے مطابق روزانہ صدقہ ضرور دیتے رہیں تاکہ نحوست اور رجعت کے جو دن ہیں وہ گزر جائیں۔ صرف صبر کرنا ہے ان شااللہوہ سارے راستے ضرور کھلیں گے جو بند ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ ان دنوں اپنی حفاظت کریں ہر طرح سے اور گھر کی بھی بدنظری بڑی شدید ہے جس کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے کہ آپ مسلسل رکاوٹوں اور پریشانیوں میں گھیرے ہوئے ہیں توجہ دیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
غصہ کم سے کم کریں اور صحت کا خاص خیال رکھیں جو لوگ ان دنوں کوئی بڑا فیصلہ لینے والے ہیں وہ رک جائیں اور صبر سے کام لیں ابھی حالات کسی بھی طرح حق میں نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں