22

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
جن لوگوں پر بھروسہ کیا وہ ہی دھوکے باز نکلے اب کچھ نئے فیصلے کر کے زندگی کو آگے لے کر چلنا ہوگا اور خاموشی سے اپنی منزل کی طرف قدم بڑھائیں حاسدین سے بچ کر۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
وراثت کے امور میں دشواریوں کا سامنا ہے آپ کو حق سے محروم کیا جا رہا ہے آپ کو تھوڑی سی ہمت دکھنا ہو گی پھر کچھ بنے گا۔ آج مخالفت بھی عروج پر ہے صدقہ دیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
ایک رکاوٹ صبح سے ہی دور ہو جائے گی آپ کیلئے سمجھ لیں کہ ایک بند دروازہ کھل رہا ہے اور جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں کامیابی کی طرف جا رہے ہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
معدے اور پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں جن کیلئے صرف علاج ہی نہیں پرہیز اور واک کی سخت ضرورت ہے اور آپ نے جو سر پر ٹینشن سوار کی ہوئی ہے دور کریں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
کیوں بلا وجہ کی پریشانی سر پر سوار کی ہوئی ہے آپ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اللہ پر بھروسہ رکھیں وہ سب کچھ ٹھیک کر دیگا برے دن ضرور ختم ہو سکیں گے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آج صورتحال آزمائشی سی ہے بات بات پر غصہ آ سکتا ہے آپ کو قدرے محتاط ہو کر چلنا ہے اور کسی بھی دوسرے کے معاملے میں ہرگز نہیں آنا ورنہ آپ کی مشکل بڑھے گی۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
اس وقت آپ کو اپنے لئے سنجیدہ ہو کر سوچنا ہوگا ماضی میں جو ہو چکا ہے اس کو بھول کر نئے انداز سے زندگی شروع کرنا ہو گی اور آج سے ہی ایک آفر سے ابتداکر سکتے ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
لوگوں کی باتوں میں آکر وقت کو ضائع مت کریں آپ کیلئے اس وقت ایک نادر موقع سامنے آ رہا ہے اس سے فائدہ اٹھا لیں اور اپنی زندگی کو مضبوط بنا لیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ جس مسئلے میں پریشان ہیں وہ آج دوپہر تک حل ہو جائے گا جو لوگ آپ کو تنگ کر رہے تھے آپ ان سے دور نہیں ہو رہے خود کو پیچھے کر لیں سب بہتر ہو جائے گا۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ کیلئے حالات اب بدل رہے ہیں ماضی میں بہت پریشانیاں دیکھی ہیں اور زیادہ تر حسد کا شکار رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو آسانیاں ملنے کے واضع امکانات ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
بلا وجہ کی باتوں نے ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے آپ کی پریشانی خود ساختہ ہے جو ہونا ہے وہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے کوئی کچھ نہیں کر سکات اپنے خود سے آج باہر آئیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
دن اور رات کو اپ نے ایک جیسا سمجھ لیا ہے۔ اپنے وقت کی قدر کریں یہ محنت کرنے کیلئے اچھے دن ہیں آپ دیکھیں گے کہ ساتھ ساتھ ان کا ثمر بھی ملنا شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں