28

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کو آج کوئی دھوکا دینے کی کوشش کرے گا۔ ذرا بچ کر چلیں اور آج جہاں ذرا سا بھی شک دیکھیں اس سے دور ہو جائیں۔آج مزاج غصے والا بھی ہو سکتا ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
تبدیلی والا ستارہ مسلسل آپ کو تیار رہنے کی وارننگ دے رہا ہے۔ یہ شاہد ہر سطح پر آئے اور جو لوگ زور لگا کر اس کو روکنے کی کوشش کریں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں،خیال رکھیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
تبادلے کا امکان۔ موجودہ جگہ تبدیل ہو سکتی ہے۔ پرانے معاملات کسی نہ کسی ذریعے سے دوبارہ سامنے آنے والے ہیں۔ اس لئے آپ خود کو تیار رکھیں اور مخالفین سے دور ہی رہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنے کام میں آسانیاں ملیں گی اور جس طرف سے کوئی پریشانی آ رہی تھی۔ ان شااللہ وہ ختم ہو جائے گی۔ غیبی انداز سے صورت حال بنتی نظر آتی ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
جو کام کل تک بن نہیں پا رہا تھا۔ اب وہ ان شااللہ خود بخود ہو جائے گا۔ جب کام ہونے ہوتے ہیں تو اس کے سلسلے بھی خود بخود بن جاتے ہیں
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
وہ لوگ مخالفین ہوگئے ہیں جو کل آپ کے دوست رہے ہیں اور یہ صدمہ تو برداشت کرنا پڑے گا۔آج غصہ آئے بھی تو کنٹرول کریں ورنہ بلاوجہ کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے۔ جیسے انجانی سی بندش کا شکار ہیں مگر رکاوٹ روحانی حوالے سے کمزوری کی ہے۔ نماز پر توجہ دیں اور ہر طرح کے ناجائز کام سے توبہ کریں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
کاروباری حضرات سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جو لوگ بے روزگار ہیں اللہ نے چاہا تو آج ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ ان شااللہ۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
جو لوگ ازدواجی معاملات میں پریشان تھے۔ ان شااللہ اب وہ غیبی انداز سے اس میں سے نکل جائیں گے۔ مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہو رہے ہیں۔ اچھا دن ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
بے روزگار افراد کیلئے ان شااللہ اچھی خبر ہے اور جس بھی طرف سے امید دلائی گئی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
بیماری سے نجات انشااللہ مل جائے گی مگر توبہ اور صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ تقدیر آپ کو بار بار اچھے اور اہم مواقع دے رہی ہے
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
ایک رکا ہوا کام ہونے کا امکان موجود ہے۔ شرارتیں کرنے والوں سے دور رہیں۔ کچھ اپنے آپ کو آج کسی مقصد کیلئے استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں خیال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں