33

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
صورتحال ابھی بھی آزمائشی سی چل رہی ہے آپ کو جس بھی طرح سے ممکن ہو اس کو گزرتا ہے اور اگر خاموشی صدقہ خیرات سے کام لیں گے تو آپ کے لئے زیادہ مناسب رہے گا۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بڑی خاموشی سے چلیں اپنے مقصد کی جانب اگر اوپن ہوئے تو کام خراب ہو سکتا ہے ان دنوں حسد کرنے والے گھیرے ہوئے ہیں آپ کو۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ ان معاملات مںی الجھے ہوئے ہیں جن کا آپ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے ان دنوں اپنی ذات کو دیکھیں بلا وجہ دوسروں کی وجہ سے پریشانیاں سر اٹھا سکتی ہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
جو لوگ اب اگر اپنی زندگی کے اہم فیصلے لے کر قدم اٹھا لیں گے تو ان شااللہ اس کے بارے شاندار نتائج حاصل کر سکیں گے آج اس کے لئے فوری آگے بڑھنے کی ضرورت ہو رہی ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
ایک اچھی آفر ملنے کا امکان اور جس طرف سے امید نہ تھی وہ بھی کام ہوتا ہوا دکھائی دے گا اس وقت مالی طور پر بھی ایک بڑا فائدہ آپ کی جانب بڑھ رہا ہے ان شااللہ۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
صدقہ روزانہ کی بنیاد پر دیں اس وقت اس کی اشد ضرورت ہے آپ بلا وجہ کسی انجانی سی بندش میں آ رہے ہیں ابھی وقت ہے بھاگ کر اس سے نکل جائیں گے تو بہتر ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ صورہ حضر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلا کریں تاکہ ہر طرح کی آفت سے بچا جا سکے اور زبان بند رکھیں یہ قابو میں نہیں ہے تو ہی مسئلے پیدا ہو رہے ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کو اب اللہ پاک سے خاص مدد طلب کرنی ہے کیونکہ آپ کے ہاتھوں سب رشتے ضائع ہوتے جا رہے ہیں صرف اللہ ہی ہے جس نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑنا غور ضرور کریں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے مالی طور پر معاملات میں بہتری کی امید ہے اور جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی نیا کام شروع کرنے کا سوچا ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آج انہونی ہے کہ وہ کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا اور دل کو سکون ملے گا مایوسی کی کیفیت ختم ہو گی اور بند راستے اور مستقبل کے دروازے کھل رہے ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
اچھا دن ہے اللہ نے چاہا تو وہ مشکل بھی حل ہو گی جو پریشان جو پریشان تھے اور روز گار کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے آج کا دن کئی حوالوں سے بڑا ہی ایم ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
صدقات دیئے رہیں حسب توفیق ضروری ہیں مخالفین سازشی دشمن اور ستاروں کی رجعت تنگ کر سکتی ہے ابھی دن اچھے نہیں ہیں آپ کے لئے آزمائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں