37

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آج دوپہر کے بعد ستاروں کی پوزیشن قدرے بہتر ہو سکے گی جس کے بعد صورتحال میں کچھ تبدیلی رونما ہونے کا امکان ہے آپ کو فی الحال کل تک کا انتظار کرنا ضروری ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
خاموشی سے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں حاسدین کو اس کی خبر نہ ہو آپ نے بڑا وقت اس قسم کے حالات میں گزارہ ہے اب وقت اچھا ہے تو پوری توجہ اس پر دیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ کس جانب جا رہے ہیں اس کا اندازہ ہے کیونکہ بلا وجہ کی پریشانیوں کو اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں اپنے اللہ پر بھروسہ کر کے صرف اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں تو کامیابی ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اپنے قریبی لوگوں میں ہی حسد کرنے والے بہت ہیں اور آپ ان کے قریب ہی رہ رہے ہیں جو کہ بڑی خطرناک بات ہے ماضی میں بھی اسی غلطی کی وجہ سے مسئلے رہے ہیں اور اب بھی۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کیلئے بحکم اللہ راستے اب کھل رہے ہیں اور آپ کو آگے چل کر بڑے فائدے حاصل ہوں گے اس کے اندازے آج سے شروع ہوں گے آپ زیادہ توجہ اس پر دیں تو بہتر ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ ابھی دو دن اور آزمائشی صورتحال میں رہ سکتے ہیں اس لئے صدقے کا سہارا لیں تو زیادہ بہتر ہے جن لوگوں نے جلد بازی میں کوئی قدم اٹھا لیا وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنا ہوگا اور اس معاملات سے بھی دور رہنا ہوگا جو شرع ٹھیک نہیں ہے بد نظری ہے اور اسی نے تنگ بھی کیا ہوا ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ دنیاوی معاملات میں آکر بہت سی چیزوں سے دور ہو گئے ہیں اللہ کو بھی تو جواب دینا ہے اس لئے غیر شرعی معاملے سے دور رہیں اور سچی توبہ بھی کریں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
اب حالات بدل رہے ہیں اور روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے بے کار تھے ان شااللہ کام پر لگ جائیں گے اور مالی طور پر بہتری کی خبریں ہیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
غیر یقینی طور پر آپ کو کسی جانب سے فائدہ ملتا دکھائی دے رہا ہے اور جس بھی مقصد کے لئے پیسوں کی ضرورت ہو گی ان شااللہ اس کا بھی بندوبست ہو جائے گا ان شااللہ۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
صورتحال بدستور بحکم اللہ آپ کے حق میں جا رہی ہے آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اس میں غیر یقینی طور پر کامیابی ملے گی کچھ رقم کا بھی حصول ہوگا۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آج بھی نظر اتاریں اور صدقہ دیں تاکہ کسی بھی قسم کی رجعت تنگ نہ کر سکے اس وقت آپ آزمائشی سی صورتحال کا شکار ہیں اور مخالفت بھی ہوتی نظر آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں