50

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ کو آج پرای باتیں تنگ کر سکتی ہیں جو وقت گزر گیا وہ تو لوٹ کر نہیں آ سکتا اب زدگی کو نئے انداز سے شروع کرنے کا وقت ہے آج ابتداکر سکتے ہیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
کوئی کسی کا نہیں ہے سب مطلب کے رشتے بن گئے ہیں اور آپ ان میں پھنس چکے ہیں آج خود کو باہر نکالنے کا بہترین موقع ہے اب خود کو سازشی لوگوں سے دور کریں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو آج جو بھی ہے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اب آپ کو اپنے معاملات مںی خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی آپ پہلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے ایک خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی ان شااللہ۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
جن افراد کو گھریلو زندگی میں پریاشنیاں چل رہی ہیں وہ خود اگر حکمت عملی سے چلیں گے تو اس کو ختم کر سکتے ہیں آج اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
روزگار میں کافی دنوں سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے آپ بعد نماز مغرب صور واقعہ پڑھا کریں اور اپنے دل کے معاملات ٹھیک کرنا تو بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کو اس وقت مالی معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے فضول کاموں میں اپنے وقت کو ضائع مت کریں اور اندرون خانہ سازشیوں سے دور رہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
بعض افراد کو قانونی معاملات سے نجات ملے گیا ور جن سے مخالفت کا سامنا تھا وہ اللہ کا نام لے کر خودبخود پیچھے ہٹ جائیں تو ان کے لئے بہتر ہے۔ ابھی مسئلہ ٹھیک نہیں ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
جس طرف کے حالات کا سامنا ہے اس میں ذرا سا بھی رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پریشان نہ ہوں۔ جو نصیب میں ہے وہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو مل کر رہے گا۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
اس وقت مالی طور پر بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس طرف امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہو سکتی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں تھے وہ کامیاب ہوں گے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
ایک بڑی مشکل سے نجات مل رہی ہے آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ان تمام باتوں سے دور رہا جا سکے۔ جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ موجود ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
اپنی غلطیاں درست کریں پہلے ہی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں آپ مزید مسئلے بڑھا رہے ہیں اس وقت فوری اصلاح کی ضرورت ہے دیر مت لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں