39

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آج زائچہ اچھی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ اب اپنے مقصد کے قریب ہو رہے ہیں۔ ان دنوں مالی حوالے سے صورت حال دن بدن مضبوط بھی ہوتی جا رہی ہے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
نوکری میں بہتری کی امید ہے جس مقصد کے پیچھے میں وہ جلد آپ کے پاس ہوگا۔ بس اپنا غصہ کم کریں۔ اس کی وجہ سے ماضی میں نقصان ہوا ہے اور اب بھی خطرہ ہے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جو لوگ بیمار میں وہ صرف صدقہ دیں اور پرہیزکریں دوائیوں سے دور رہیں البتہ گھر میں کوئی بڑی تبدیلی کا اشارہ بھی مل رہا ہے۔ ذہنی طور پر تیار رہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
اپنے اندر کے انسان کو بدلنے کی ضرورت بھی ہے۔ ماضی کی غلطیاں ٹھیک کریں۔ معافی مانگیں اور آئندہ کے لئے صاف راستے پر چلیں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
بوجھل پن ذہن پر رہے گا اور وہم آئیں گے جیسے کچھ ہو نہ جائے۔ بس حسب توفیق صدقہ دے دیں اور گھر میں ذکر الہی کی محفل کروائیں ورنہ یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آج گھریلو کشیدگی کم ہو سکے گی اور آپ کو اپنے لئے ایک اچھی خبر بھی مل سکے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ لینے کی پوزیشن میں ہوں گے وہ بھی خوبصورت سا۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
کسی حوالے سے کوئی اچھی خبر آپ تک آ رہی ہے۔ امید ہے کہ آپ کو کوئی بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہو اور ایک رکا ہوا کام بھی ہو جائے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
جن کی وجہ سے آپ مشکل میں ہیں۔ پھر بھی ان کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ خود کو ان سے دور کریں۔ ممکن ہے آج کوئی پیشکش ملے اس پر غور کرنا ضروری ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کیوں پریشان میں اپنے سارے معاملات اپنے اللہ کے سپرد کریں اور خود ذکر الہی خاص طور پر یاحی یا قیوم کثرت سے کریں۔ صورت حال ہی بدل جائے گی۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جن لوگوں نے خود تبدیلی کرتی ہے وہ انتظا کریں۔ جو چیز پردہ غیب سے آپ کو ملے وہ ہی آپ کے لئے بہترین ہے اور امید ہے کہ وہ وقت جلد آنے والا بھی ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
ماضی میں جو ہو چکا ہے اس کو لے کر کیوں پریشان ہیں۔ اب آگے کی سوچیں اور آگے بڑھنے کے لئے ایک بڑا فیصلہ ضروری ہے۔ ہو سکے تو استخارے سے مدد لیں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
مالی معاملات تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ پریشانی سے نکل کر اب سکون میں آ جائیں گے اور تیزی سے کسی بڑی تبدیلی کے بارے میں بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں