26

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آپ پچھلے کافی دنوں سے جن معاملات کو لے کر پریشان تھے۔ آج سے ان میں ان شااللہ بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور راستے میں جو لوگ رکاوٹ لا رہے تھے، وہ بھاگ جائیں گے۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
مالی حوالے سے بحکم اللہ بہتری کا عمل جاری ہے۔ اور آپ کی محنت، ایمانداری اس میں مزید برکت ڈال دے گی۔ اس وقت آپ کو اپنے حوالے سے اہم فیصلے بھی لینے ہوں گے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ وہ آپ کو ہر مشکل سے ضرور نکالے گا۔ بس ایک سچی توبہ کی اشد ضرورت ہے۔ کئی مسائل آپ نے خود اپنے لئے کھڑے کئے ہوئے ہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ جب تک دوسروں سے امید لگاتے رہیں گے تب تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ بس میرے اللہ سے امید اور توکل لگا کر رکھیں۔ دنوں میں حالات بدل جائیں گے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
اپنی عزت وقار کا خیال رکھیں۔ آپ اس طرف نا جائیں جہاں مخالفین موجود ہیں اور آپ کو بھی معلوم ہے کہ وہ اندرون خانہ آپ کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کو روزانہ کے حساب سے حسبِ توفیق صدقہ دینے کی ضرورت ہے۔ چند روز مشکل کے ہیں وہ اگر ٹل جائیں تو بہت اچھا ہے۔ آپ کو شرارتیں کرنے والوں سے بھی دور رہنا ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ اپنے لئے صاف اور سیدھے باتیں ہی سوچیں۔ دماغ میں الٹی باتیں مت لائیں۔ ان شااللہ آگے چل کر جو بھی ہوگا وہ اچھے کی امید ہے۔ آج بھی کچھ بہتری ہے آپ کے لئے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
اس وقت مالی طور پر ایک طرف سے فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔ اور سالوں سے جاری ایک مسئلے کا حل بھی اب سامنے آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ کے لئے اچھا دن ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
اپنوں کے ساتھ اختلافات کا امکان ہے اور جس بھی بات پر آپ حق پر ہیں۔ وہ بات کوئی سننے کو تیار ہی نہیں ہوگا۔ اس لئے ابھی خاموشی اختیار کرنا ضروری ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
جن لوگوں نے اپنے راز سب کے سامنے کھول کر رکھے ہیں۔ وہ اب خیال کریں۔ چھوٹی سی بات بھی کسی نے کر دی تو آپ کو سخت شرمندگی ہوگی۔ آج بہرحال کسی بوجھ کو محسوس کریں گے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
ایک مرتبہ پھر کوئی آپ کے خلاف ہو کر چلنے کی کوشش میں ہے اور آپ کو شدید تنگ کر سکتا ہے۔ اس لئے چند دنوں تک بے حد ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ چاروں قل روزانہ پڑھا کریں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
نوکری میں جو خرابیاں ہو رہی تھیں۔ وہ اب ان شااللہ ٹھیک ہوتی چلی جائیں گی۔ اور جس کسی کو روزگار کی تلاش ہے وہ بھی اب جلد خوشخبری سن سکین گے۔ اچھا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں