31

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
صورتحال تو مسلسل بہتری ظاہر کر رہی ہے اور اگر کوئی رکاوٹ یا پریشانی آ رہی ہے تو ذاتی کسی غلطی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ اس لئے توبہ کریں اور فوری اپنی اصلاح بھی۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
مالی طور پر بہتری کی طرف تو جا رہا ستارہ مگر آپ کی سمت ٹھیک نہیں ہے۔ اس لئے اس کو پہلے درست کریں پھر آپ کو فائدہ ملنا بھی شروع ہو جائے گا آج حکمت سے چلیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
آپ کے راستے ان شااللہ بڑے خوبصورت انداز سے صاف ہو رہے ہیں اب ان سے فائدہ اٹھالیں اور جو محنت کی طرف آ جائیں اس وقت کام کو آپ کی اشد ضرورت ہے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
ماضی کی باتوں کو لے کر بیٹھے رہے تو مسئلہ ہو جائے گا اس وقت تو آپ کو اپنے روز گار اور گھر والوں کے لئے نئے انداز سے چلنے کی ضرورت ہے آپ کے لئے آگے کافی کچھ پڑا ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
ان دنوں آپ کو ان لوگوں سے چاہے وہ کتنے بھی قریب کیوں نہ ہوں دور ہونے کا مشورہ ہے۔ جو آپ کے لئے اندرون خانہ مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ آپ کو آج زبردست وارننگ ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہونے کی اشد ضرورت ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اس سے پہلے 101 مرتبہ بسم اللہ پڑھ لیں۔ پھر جب کام شروع کریں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
اپنے خواب جو آجکل آ رہے ہیں وہ کسی کے سامنے باین نہ کریں اور روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کے لئے نماز کو مت چھوڑیں اور توکل تو بے حد ہونی چاہئے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آج وہ لوگ ساتھ چھوڑ سکتے ہیں جو شراکت داری کر رہے تھے یا کسی جگہ نیا رشتہ طے ہو رہا تھا البتہ مالی معاملات میں ان شااللہ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ کی پرانی ایک کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے اور رکاوٹ ایسے دور ہو گی کہ آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی۔ آج ہونے والا خطرہ خودبخود ختم ہو جائے گا۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
عملی قدم کم اٹھاتے ہیں اور سوچتے زیادہ ہیں اس وقت تو آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں آپ ہیں کہ ان سے فائدہ ہی نہیں اٹھا رہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
بگڑی بات اور بگڑ سکتی ہے اگر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھا تو آج کسی نہ کسی جگہ مسئلہ تو جو تنگ کر رہا ہے صبح ہی صدقہ دے دیں تاکہ دن خیریت سے گزر جائے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ کو جس بات کا خطرہ تھا وہ کم ہو گیا ہے مگر ابھی صورتحال پوری طرح سنبھل نہیں سکی۔ اس لئے ابھی سکون سے چلیں اور اللہ پاک سے سچے دل سے توبہ بھی ضرور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں