فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سرفرازاحمد فلکی نے سلطان باہو پولیس خدمت مرکز گڑھ مہاراجہ جھنگ میں نئے قا ئم کیے گئے خدمت مر کز کا افتتا ح کیااس مو قع پرڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پرآر پی او فیصل آباد نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ پو لیس خد مت مر کز کے قیام کا مقصد عوام تک انکی دہلیز پر مطلوبہ سہولتیں فر ا ہم کرنا ہے تاکہ ان کو تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسرہوں اور عوام تھانہ/دفاتر کے بار بار چکر لگائے بغیر مطلوبہ دستاویزات باآسانی حاصل ہوسکیں اور عوام کو دور دراز کی سفری مشکلات اور دیگر پیچیدگیوں سے بچا یا جا سکے ۔ انہوں نے مو جود سٹاف سے بات چیت کی اور انہیں عوام کی خدمت کیلئے متحرک کر دار ادا کر نے کی ہدایت کی۔پولیس خدمت مرکز پر وہیکل ویری فکیشن ،وہیکل کلیرنس سرٹیفکیٹ کا اجرائ،گمشدگی دستاویزات کا اندراج،کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرائ،پولیس ویری فکیشن،FIRکی کاپی کی دستیابی،تجدیدڈرائیونگ لائسنس و انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ،لرنر ڈرائیونگ لائسنس ،اندراج کرایہ داران و گھریلو ملازمین،جرم کی اطلاع،گمشدہ بچوں کی اطلاع،قانونی رہنمائی برائے تشددخواتین ، وغیرہ جیسی سہولیات شامل ہیں۔بعدازاں آرپی او فیصل آباد نے سلطان باہو پولیس خدمت گڑھ مہاراجہ میں پودالگاکر شجر ی کار مہم کا افتتاح کیا ‘بعد ازاں آرپی او فیصل آباد نے تھانہ گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے تھانہ کی صفائی ستھرائی ،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، جواء کے اڈوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے۔ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو۔
64