26

آٹا سنٹرز پر بدنظمی کے باعث مستحق افراد آٹا لینے میں ناکام ہیں

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 ڈاکٹر طارق سلیمان نے کہا ہے کہ زندگی میں اتنی مہنگائی کبھی دیکھی نہ سنی۔ کروڑوں شہریوں کو مہنگا آٹا دے کر چند لا کھ کو مفت دینے کا ڈھونگ فلاپ ہو گیا ہے آٹے کا بیگ حاصل کر نازندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا۔ مفت آٹا مہم سے انسانیت بے وقار ہو رہی ہے۔ رمضان المبارک میں مفت آٹا دینے کا اعلان عوام کے لئے کڑا امتحان بن گیا۔ انتظامیہ کے ناکافی انتظامات کے باعث شہری مفت آٹے کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو روزے کی حالت میں گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ مختلف حیلوں بہانوں سے شہریوں کو آٹا دینے سے ٹال مٹول کرتی نظر آرہی ہے۔شہری میسیج کرکے آٹا لینے کے لئے آتے ہیں جس کے بعد انہیں گھنٹوں انتظار کے بعد انتظامیہ اگلے روز آنے کا کہہ دیتی ہے۔ کئی کئی روز چکر لگوانے کے بعد بھی شہریوں کو آٹا نہیں دیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں