37

آٹا چکی مالکان کاگندم کا سرکاری کوٹہ نہ ملنے پر احتجاج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آٹا چکی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فیصل آبادکے صدر علی اکبر انصاری وعہدیداران نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری خوراک جان بوجھ کر آٹے کا بحران پیدا کررہے ہیںپنجاب میں جاری گندم کی لوٹ مار کا اصل مجرم سیکرٹری خوراک ہے جس کیخلاف اعلی عدلیہ فوری کاروائی کرے۔غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رجسٹرڈ آٹا چکی ایسوسی ایشن کے صرف ممبران و عہدیداران کو حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کوٹہ فراہم کیا جا ئے ،محکمہ فوڈ کے ذمہ داران غیر رجسٹرڈ افراد کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں آٹاچکی مالکا ن کا گندم کا سر کا ری کو ٹہ جاری نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ،پرائیو یٹ گندم 4000 روپے فی من خرید کر سستا آٹا دینا نا ممکن ہے ۔، فلور ملز کو نواز کا الزام ، ملزمالکان گندم اور آٹاسمگلنگ کررہے ہیں ،گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 3600سے 4000تک پہنچ گئی ،آٹے کا مزید بحران پیدا ہو نے کا خدشہ ، شہر اور گردونواح میں آٹا 100سے110روپے فی کلو فروخت ہورہاہے ،چکی مالکا ن کا سرکا ری گندم کا کو ٹہ ہونے تک احتجا ج جاری رکھنے کا علان فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرکاری گندم کا کوٹہ صرف فلور ملز مالکان کو جاری کیا جارہاہے اور شہر بھرکی 500سے زائدآٹا چکیوں کو ایک سازش کے تحت سرکاری ریٹ پر گندم کی فراہمی بند کردی گئی ہے جس کی واجہ سے ،آٹے کا مزید بحران پیدا ہو نے کا خدشہ ہے چکی مالکا ن نے گندم کا سر کا ری کو ٹہ نہ ملنے پر آٹے کی قیمتوں میں اضا فہ کر دیا ،آٹا چکی ایسو سی ایشن رجسٹرڈ فیصل آباد کے صدر علی اکبر و عہدیداران نے کہا کہ آٹا100سے120روپے فی کلو پہنچ گیا اور حکومت پنجاب فلور ملزکو نواز رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں