40

آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار میں آٹے کابحران شدت اختیار کر گیا ،شہری آٹے کیلئے خوار ،تفصیلات کے مطابق دوکانداروں کو ملنے والا سرکاری آٹا گھروں میں چھپا لیا جاتا ہے اور کھول کے چکی کے ریٹ پر فروخت کیا جاتا ہے دوکانداروں کی بے حسی نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے دوکانداروں سے تنگ آ کر ضلعی انتطامیہ نے دوکانداروں کا کوٹہ کم کر کے سیل پوائنٹ قائم کر دئیے اس کے باوجود بھی سدھار میں آٹا لینے والوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی دکھائی دیتی ہیں آٹا بحران کی اصل وجہ آفسران کا فیلڈ سے غائب ہونا اور سب اچھا کی رپورٹ دینا ہے آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کی لگی لمبی لائنیں فیلڈ آفسران کو دکھائی نہیں دیتی غریب شہریوں کو آٹا لینے کیلئے پورا دن گزر جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی اپنے کام کاج سے بھی چھٹی ہو جاتی ہے مہنگا آٹا خریدنے کی ان میں سکت نہیں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالا بھی چھین لیا ہے اگر ضلعی انتظامیہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دے تو آٹے کا بحران ہی پیدا نہ ہو شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے مطالبہ کیا ہے کہ دفتروں میں بیٹھے فیلڈ آفسران کیخلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے اور آٹے کے بحران پر قابو پایا جائے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں