46

آڑھتیوں کی فلاح کیلئے کام کرنا اولین ترجیح ہے

کمالیہ(نامہ نگار) وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مہر فیاض فتیانہ کی ماسٹر ٹریڈرز اینڈ کمیشن شاپ غلہ منڈی آمد، صدر انجمن آڑھتیاں امجد اسلام امجد، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالغفار رحمانی، تاجر رہنما چوہدری طارق حسن رحمانی سے خصوصی ملاقات کی،، منڈی کے تمام چھوٹے بڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام آڑھتیوں کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ صدر امجد اسلام امجد کا کہنا تھا کہ تمام آڑھتی میرے بھائی ہیں انکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ابھی تک غلہ منڈی کی سڑکوں کی تعمیر ممکن نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے بارش کے بعد زرعی اجناس کا بے حد نقصان ہوتاہے۔ متعلقہ محکموں کو بار ہا مرتبہ اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں