34

اتحادی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال چکی ہے

فیصل آباد (پ ر) ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) خو ا تین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مد یحہ رانانے کہا ہے کہ ملک دشمن عنا صر کی جانب سے پاکستان کو ڈ یفا لٹ کئے جانے کی گردان پرکرنے و الے سن لیں کہ پوری دنیا نے پا کستان کی معاشی صورتحال پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کے لئے اربوں ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی اتحادی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال چکی ہے اور اب ترقی کی طرف سفر جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پر عالمی برادری کا اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ سعودی عرب ‘ چین ‘ امارات ‘ ترقی سمیت دیگر دوست ممالک کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت کو سراہا گیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن چاہتی ہے ۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کا ویژن اور مشن ہے اب ملک دشمن کا بیانیہ پر کام کرنے والی اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں