28

اداروں کیخلاف بیان بازی مزید برداشت نہ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ انتہائی غور و خوض کے بعد کیا گیا۔ فیصلہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کمیشن کی طاقت دکھائی جا سکے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی اسے کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے، اور ایک ایسے موقع پر جب الیکشن کا سیزن ہوگا اور یہ کام الیکشن کمیشن کیلئے ایک بہت بڑا کام ہوگا، ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ کارروائی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے طویل مشاورت کے بعد کیا گیا۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری حالیہ چند مہینوں کے دوران غیر ذمہ دارانہ زبان کا استعمال کر رہے تھے۔ گزشتہ سال ہی انہوں نے الیکشن کمیشن کیخلاف بیان بازی پر معافی مانگی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر انہیں اسی نوعیت کے کیس کا سامنا ہے جس میں انہوں نے کمیشن کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں