32

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظلم ہے

فیصل آباد(پ ر)ممتاز عالم د ین اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پا کستا ن کے نائب امیر مولانا محمد یو سف انور نے ڈرگ ریگولٹر اٹھارٹی کی جا نب سے جان بچانے والی ا د و یات کی قیمتوں میںناقابل بر د اشت ا ضا فہ کو انتہائی ظلم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میںاضافہ ختم کیا جائے۔ ا نہو ںنے کہ سرکاری ہسپتا لو ں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور انکے علاج کیلئے سہولیات پہلے ہی ناپید ہیںاور ادویات کی قیمتیں پہلے ہی اس قدر زیادہ ہیں کہ غریب و متوسط اسکی خریداری سے خوف زدہ رہتا ہے اگر وزیراعظم نے اسکا نوٹس نہ لیا تو غریب مریض علاج کی بجائے ایڑیا ں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہوجائینگے مولانا محمد یوسف انور نے کہا کہ بجلی ،گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی و بیروز گاری سے قوم مایوس ہے ایسے میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک بھر کے غریب و متوسط عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیںعمران خان کوبد دعائیں دے رہے ہیںکہ اسنے حکومت میں آکر سوائے مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفوں عوام کو اورکچھ نہیں دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں