32

افغانستان میں شدید برف باری، 124 افراد جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں شدید برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں اب تک 124 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں درجہ حرارت منفی ہونے کے بعد شدید برف باری کے نتیجے میں 124 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایک دہائی بعد ہونیوالی شدید سردی کے بعد برف باری سے 70 ہزار کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ملک کے محکمہ ڈزاسٹر مینجمنٹ کے قائم مقام وزیر ملا محمد عباس اخوند نے کہا کہ برف باری کی وجہ سے افغانستان کے متعدد علاقوں سے رابطے منقطع ہوگئے ہیں جہاں لوگوں کو نکالنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں مگر کافی پہاڑی علاقوں میں وہ ہیلی کاپٹر نیچے نہیں اتر سکتے۔قائم مقام وزیر نے کہا کہ اگلے 10 دن تک درجہ حرارت منفی رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں