فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کے مخیر کاروباری طبقہ کی معاونت سے الائیڈ ہسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو وسعت دینے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں ڈویژنل کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر ارشد چیمہ کے علاوہ صنعتکارسید عمر نذرشاہ،شائق جاوید،شعیب مختار،فاروق احمد شیخ اوراحمد شفیع نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے شہر کی تعمیر کے ترقی اور بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں فیصل آباد کے مخیر کاروباری طبقہ کی ہمیشہ سے بھرپور معاونت کو سراہا اور کہا کہ عوامی بھلائی کے اقدامات میں سروسز فراہم کرنے والوں کو آنرشپ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات پر مشتمل صنعتکار فرینڈز آف الائیڈ ہسپتال ہیں جن کی معاونت سے ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کے لئے موثر اور قابل عمل پلان وضع کیا جارہا ہے جس کے لئے اضافی سائٹس بھی زیر غور ہیں۔انہوں نے الائیڈ ہسپتال،ڈی ایچ کیو اور ایف آئی سی ہسپتال میں پہلے سے کی گئی معاونت کو بھی عوام دوست اقدامات قرار دیئے اور کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی۔ڈویژنل کمشنر نے مخیر حضرات کے تعاون سے احسان دسترخوان کے قیام کو سراہا اور کہا کہ اس عوامی اقدام کے لئے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ ہر ممکن معاونت فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ونجی سکولوں وکالجز کو شامل کرکے جشن بہاراں کا گرینڈایونٹ کرنے کا بھی ارادہ ہے جس میں بھی صنعتکاروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
36