12

الفاروق فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر

فیصل آباد (سپورٹس نیوز) الفاروق فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ چک نمبر 73 ج ب جھپال فٹ بال گرائونڈ فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر محمود احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 18 جون سے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کو 80 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں