37

الفتح سٹور کے کیشیئر سے 1کروڑ 27لاکھ لوٹنے والے 4ڈاکو گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلزکالونی پولیس نے الفتح سٹور کے کیشیئرسے ایک کروڑ37لاکھ کی رقم لوٹنے والے 4ملزمان کو حراست میں لیکر50لاکھ سے زائد کی رقم برآمد کر لی۔جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے بازپرس شروع کردی۔ذرائع کے مطابق 9جنوری کو الفتح سٹورکا کیشیئرمحمد خان ‘سپروائزر وقاص’یٰسین گن مین شیرنواب وغیرہ رقم بنک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ ڈی گرائونڈ کے قریب کار’ موٹرسائیکل پر ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک کروڑ 37لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے’ سی پی او خالد محمود کی ہدایت پر پولیس نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر چارملزمان فرازاحمد’اسکے قریبی رشتہ دار سابق ریکارڈ یافتہ ڈاکو عون محمد سمیت چارملزمان کو حراست میں لے لیا جن میں دوملزمان کا تعلق چک نمبر214ر۔ب ڈھڈی والا اوردوکا تعلق دوسرے شہروں سے ہے پولیس نے پکڑے جانیوالے مذکورہ ملزمان کی نشاندہی پر 50لاکھ کی رقم برآمد کر لی اورپکڑے جانیوالے مذکورہ ڈاکوئوں کے گروہ کے دیگر ساتھیوں اوربقیہ رقم کی ریکوری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں