سرگودھا (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا اعلان کرنا پڑیگا کیونکہ حکمرانوں نے اپنے تمام حربے استعمال کرلئے ہیں دو اسمبلیاں ٹوٹ چکی ہیں قومی اسمبلی سے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونا شروع ہوچکے ہیں اب ان کے پاس الیکشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی و وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کیا پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی آواز بن کر ابھر رہی ہے اور یہ صورتحال امپورٹڈ حکمرانوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکمران فوری طور پر انتخابات کا اعلان کریں یہی جمہوریت کی بقاء کا واحد راستہ رہ گیا ہے
32