50

امریکی بیل آئوٹ پیکیج تیار

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں امریکی سفیر نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بیل آوٹ پیکیج چند روز میں حتمی شکل اختیار کر لے گا۔ امریکہ اس معاملے پر مدد کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ پاکستان اور عالمی قرض دہندہ کے درمیان معاملات چند دنوں میں طے پا جائیں گے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن آئی ایم ایف سے 6.5 ارب ڈالرز کے تعطل کا شکار بیل آوٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں