29

امن وامان بر قرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان کی پولیس افسران سے میٹنگ ،میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان, ایس ایچ اوز تفتیشی ا فسران نے شرکت کی دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان, کرائم, زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا ا فسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا, کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ڈی پی او وسیم ریاض خا ن نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ر مضا ن المبارک میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے سیکیو رٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے مسا جدامام بارگاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں ضلع بھر میں قائم مختلف آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط برقرار رکھا جائے آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے سرکل افسران دیگر سپروائزری افسران آٹا پوائنٹس پر چیکنگ یقینی بنائیں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تحرک مزید تیز کیا جائے عادی مجرمان بدمعاشوں عدالتی مفروران کیخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں منشیات سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی چین کو بند کیا جائے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں