36

امپورٹرز کے کنٹینرز کی کلیئرنس برق رفتار بنائی جائے

فیصل آباد(پ ر) پیپلز ٹریڈر سیل فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری آفتاب احمد بٹ ، چو ھد ری دائود الحسن بٹ،میاںجاوید ڈار، چو ھ دری شبیررحمانی ،میاں ذکریا ڈار نے کہا کہ وفا قی حکو مت اور چیئرمین بلاول بھٹو کی وجہ سے بند ر گاہوں پر پھنسے کنٹینرز اور سامان کا جرمانہ معاف ہونا خوش آئین بات ہے۔عمران نیازی کی تخر یب کاری اور ملک دشمن پالیسیوں کا منہ کالا ہو نے والا ہے ۔ملکی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میںاضافے کیلئے بینکوں سے امپورٹرز کے کنٹینرز کی کلیرنس بر ق رفتار بنائی جائے ۔ صنعتکا روں پر ٹیکس اور قومی محصولات کم کر دیئے جائیں ۔سرکاری و صو لیو ںمیں سبسڈیز صنعتکاروں ا و ر تاجروں کیلئے آ سا نیاںپیدا کرے گی ۔ انہوں نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی تک کنٹینر ز کے نظام کی بحالی میں کوئی پیش رفت نہ کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں