42

امپورٹڈ حکومت بیساکھیوں پرکھڑی ہے جلد گر جائیگی

کمالیہ(نامہ نگار) رہنما تحریک انصاف ملک ساجد اقبال نے کہا ہے کہ سارے مسائل ا مپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد پیدا ہوئے ہیں کیونکہ ان لوگوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں، یہ محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر حکو مت میں آئے ہیں، ملک و قوم کی سلامتی ان لو گوں کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ ا نکی اپنی جا ئیدادیں باہر ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی نا انصافی کے باوجود امن اور ترقی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم نے چار سالوں میں جتنے کام کئے، ان کو تباہ نہیں ہونے دینگے۔گزشتہ چارسالوں کے دوران متعددترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، سڑکیں بنائی گئیں، تعلیمی ادارے قائم کئے، سرمایہ کاری لائے اور سیاحت کو فروغ دیا۔ جب تک مرکز میں عمران خان کی حکومت تھی سب ٹھیک چل رہا تھا لیکن جیسے ہی امپورٹڈ حکمران آئے تو مسائل پیدا ہونے شروع ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں