26

انتخابی قوانین میں خامیاں دور کرنے کیلئے مذاکرات کی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) انتخابی اصلاحات کیلئے فافن نے تجاویز جاری کر دی ہیں۔فافن رپورٹ کے مطابق انتخابی قوانین میں کمزوریاں دور کرنے کے لئے سیاسی جماعتیں جامع مذاکرات شروع کریں۔موجودہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے میں سات ماہ باقی ہیں۔سیاسی جماعتوں کے پاس وقت ہے کہ انتخابی قوانین میں ضروری تبدیلیاں لائیں۔اس مقصد کے لئے 2014 پارلیمانی کمیٹی کی طرز پر کمیٹی قائم کی جائے۔پاکستان کیانتخابی مسائل میں سوشل میڈیا کا کردار بھی ہے۔حکومت نے آئی ووٹنگ اور ای وی ایم پر بھی کچھ نہیں کیا۔انتخابی مہم میں کسی دوسرے فریق کے اخراجات کو امیدوار کے اخراجات میں شامل تصور کیا جائے۔بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ اور ان کی نشستوں کی تخصیص ابھی طے کرنا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں