26

انتظامیہ کی ملی بھگت سے مافیا کا برساتی نالوں پرقبضہ

ساہیوال(بیورو چیف)انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے برساتی نالوں کو بند کر کے ان پر قبضہ کرنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق سا ہیو ا ل میں کالونی ڈویلپرز نے غیر قانونی کالونیاں بنا نے کیساتھ ساتھ برساتی نالوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ساہیوال کو کراچی کی طرز پر برساتی نا لو کو بند کر کے تعمیرات شروع کر دیں ذرائع کے مطابق 6R/95 93 94 اولڈ ہڑپہ روڈ پر غیر قا نو نی کالونیوں کی بھرمار غیر قانونی کالونیوں کی آڑ میں برساتی نالے کو بند کر کے غیر قانونی کالونیوں کیلئے روڈ بنانا شروع کر دیئے جو کراچی کی طرح بر سا ت کے موسم میں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے علاقہ کی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے انجمن اصلاح معاشرہ کے صدر مہر حسن عبداللہ ناز کو یہ بات بتائی۔ جس پر انجمن اصلاح معاشرہ کے صدر نے انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا کہ برساتی نالوں کو ان غیر قانونی کالونی مالکان سے واگزار کرایا جا? انہوں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے بھی مطالبہ کیا کے ان نالوں کو کالونی مالکان سے واگزار کراتے ہوئے ان پر ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں