34

انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی رعایت کے مستحق نہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)عوام کی صحت کے معا ملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر معیاری، جعلی ا د و یا ت بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈ ا کٹرز کسی رعائت کے مستحق نہیں،ڈرگ انسپکٹرز عطا ئیوں کیخلاف کاروائیوں کومزید تیز کریں اور ا نکے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائیں، ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے ڈ سٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کی میٹنگ میں بورڈ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میٹنگ میں سی او ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈرگ انسپکٹرز ا و ر،ممبران ڈ سٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع بھر کے10کیسز پر بحث کی گئی، میڈ یکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شر ائط کے مطابق کام کر یں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں