36

انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی کسی رعائیت کے مستحق نہیں ‘ سی ای او ڈاکٹر کاشف محمود

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن نشہ آور انجکشن لگا کر گائوں کے نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنانے والے عطائی کے خلاف خبر کی اشاعت کے بعد سی ای او ہیلتھ فیصل آباد کا سخت ایکشن۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کو مذکورہ عطائی کے خلاف فوری کارروائی کا حکم۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں58گ ب میں عطائی یسین اور اس کے بیٹوں طلحہ اور حمزہ نے کلینک بنا رکھا ہے اور اس کی آڑ میں وہ علاج کے لیے آنے والے گاں کے نوجوانوں کو نشہ آور انجکشن لگا کر اس کا عادی بنا دیتے ہیں اور پھر ان سے انجکشن لگانے کے عوض بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔عطائی کی عطائیت کے شکار چک نمبر96گ ب کے ایک نوجوان شاہد محمود نے جو عطائی یسین کو اپنی جمع پونجی لٹا چکا ہے اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر علی محمد اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست گزاری ہے کہ مزکورہ عطائی کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔مذکورہ نوجوان شاہد کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف خبر شائع ہوئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ذیشان علی کو مذکورہ عطائی یسین اور اس کے بیٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا ہے۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ذیشان علی اور ان کی ٹیم ملک محمد فاروق اور ملک محمد اسلم نے موقع پر جا کر عطائی (تھری ان ون) کا کلینک سیل کرکے وہاں سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات قبضہ میں لے لی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں