لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے تمام اضلاع میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج (پیر)16جنوری سے ہوگاجس کے دوران 5سال تک کی عمر کے 2کروڑ 20لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 20جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے84ہزار 500موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 2 لاکھ پولیو ورکرز خدمات سرانجام دیں گے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ہائی رسک اضلاع لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 100فیصد کوریج کو یقینی بنانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری نے ملتان، ڈی جی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز سے نومبرکی مہم میں خامیوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
55