12

انعام بٹ کا اعظم خان کو 3ماہ میں فٹ کرنیکا دعویٰ

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنیکا دعویٰ کردیا۔ قومی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ اعظم خان 3 ماہ گجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے،انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائیگا۔ قومی ریسلرنے کہا ہے کہ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ3 ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں