25

انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 20 مئی 2023ء سے شروع ہونگے۔ تعلیمی بورڈز نے داخلہ فارمز کی وصولی کا شیڈول جاری کر دیا۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے پارٹ ون’ پارٹ ٹو’ کمپوزٹ اور علوم السنہ شرقیہ امتحانات میں شمولیت کرنے والے طلبہ وطالبات سنگل فیس 7مارچ جبکہ ڈبل فیس 16 مارچ اور ٹرپل فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 مارچ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ /ضمنی امتحانات 2023ء تا 2022ء میں پارٹ سکینڈ یا کمپوزٹ میں فیل ہونیوالے امیدوار دوبارہ امتحان دیتے وقت سند کی فیس 700 روپے کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ مارکس امپرو کرنے والے امیدوار بقیہ فیس کے ساتھ سند کی فیس 700 روپے جمع کروائیں گے اور میٹرک کے امتحانات یکم اپریل 2023ء سے شروع ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں