25

اوپن شرنج چیمپئن شپ 22جنوری کوساہیوال میں ہوگی

ساہیوال(بیورو چیف) ڈی سی ساہیوال اوپن شطرنج چیمپئن شپ، شاطروں کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں ساہیوال میں ہو گا شاطر دماغوں کا ٹاکرا پنجاب شطرنج ایسوسی ایشن اور ساہیوال ڈسٹرکٹ مینیجمینٹ کے تعاون سے ڈی سی ساہیوال اوپن شطرنج چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پنجاب سے شطرنج کے ماہر کھلاڑی حصہ لیں گے شطرنج چیمپئن شپ اتوار 22 جنوری کو ساہیوال میں منعقد ہو گی۔ چیمپئن شپ سپورٹس جمنیزیم ساہیوال میں کھیلی جائے گی جس میں پنجاب بھر سے 80 ماہر شاطر شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ ڈی سی ساہیوال کی خصوصی دلچسپی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے کیش انعامات اور ٹرافیاں بھی جیتنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ٹورنامنٹ میں طلبا، خواتین اور ساٹھ سال سے ذیادہ عمر کے کھلاڑیوں کے لیے بھی الگ انعامات رکھے گئے ہیں۔ ساہیوال شہر میں اس نوعیت کا ٹورنامنٹ طویل مدت کے بعد منعقد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں