جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا ا جلا س منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی او انڈسٹر یز،ا یکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ اور د یگر متعلقہ ڈ یپارٹمنٹس کے افسران،انجمن تا جر ا ن کے نمائند گا ن و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی شر یک تھے ، اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردونوش بالخصوص سبزیوں کی قیمتیں اعتدال جبکہ پیاز کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے سپلائی چین پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔
27