27

ایف بی آر ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے ، مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات 663 ارب روپے رہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے دوران ایف بی آر کا 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے ما رچ تک ایف بی آر5156ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو2484ارب روپے جمع کرنا ہونگے ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے9ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں