36

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن 31 جنوری کو ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 31 جنوری 2023ء بروز منگل کو منعقد ہونگے۔ جس کیلئے انصاف گروپ’ پاکیزہ گروپ نے مشترکہ ان کے مدمقابل فدائیں گروپ نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشن آفس سیکرٹری ایڈمن محمد سعید اعوان نے سکروٹنی کے بعد دونوں گروپوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق انصاف گروپ اور پاکیزہ گروپ کے صدر کے متفقہ امیدوار رانا خالد محمود خاں کا مقابلہ فدائیں گروپ کے میاں عرفان شوکت سے ہو گا۔ انصاف اور پاکیزہ گروپ کے چوہدری نسیم گجر سینئر نائب صدر’ جنرل سیکرٹری ثاقب علوی’ چیف آرگنائزر رانا مظہر الحق’ چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد اختر حسین’ چیئرمین لیگل امور سید ساجد حسین نقوی’ نائب صدر اول محمد عابد بھٹی’ نائب صدر دوم کے محمد عثمان’ ایڈیشنل سیکرٹری میاں محمد اکرم رضا’ ڈپٹی سیکرٹری علی اکبر ناز انصاری’ سیکرٹری نشرو اشاعت ارحم بن سہیل’ جوائنٹ سیکرٹری امتیاز سندھو’ فنانس سیکرٹری سعید احمد’ آفس سیکرٹری رانا اختر علی’ آڈیٹر شمریز خورشید اور رابطہ سیکرٹری عابد سلیمان امیدوار ہیں اسطرح فدائیں گروپ کے سینئر نائب صدر افتخار احمد’ جنرل سیکرٹری محمد علی اختر’ چیف آرگنائزر محمد انور’ چیئرمین الیکشن کمیٹی علی شیر جنجوعہ’ چیئرمین لیگل امور رضوان اقبال’ نائب صدر اول مرزا محمد عمران’ نائب صدر دوم محمد سلیم’ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شکیل احمد’ ڈپٹی سیکرٹری مظہر اشرف’ سیکرٹری نشر واشاعت محمد رمضان’ جوائنٹ سیکرٹری مزمل حسین’ فنانس سیکرٹری زاہد حسین’ آفس سیکرٹری شاہد کمال’ آڈیٹر عمر نواز اور رابطہ سیکرٹری اشفاق احمد امیدوار ہونگے۔ علاوہ ازیں آزاد امیدوار رضا المصطفیٰ مرتضائی بطور صدر کے امیدوار ہونگے جبکہ انصاف اور پاکیزہ گروپ کا مقابلہ فدائیں گروپ سے ہو گا، جس کیلئے تعلیمی بورڈ میں کمپین کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں