40

اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کووقفے وقفے سے چیک کیاجائے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈینگی سے بچاؤکیلئے آ گاہی مہم چلائیں جس میں شہریوں کو انسدادی و حفا ظتی اقدامات بارے تفصیلی آگاہی دیں، تمام محکمے حقیت پر مبنی ڈینگی سرویلنس کریں، کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈ سٹر کٹ ا یمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، ا جلا س میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل، سی او ایجوکیشن، ایم ایس ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیوز ہسپتال اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے،اجلاس میں ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں