42

اینٹی کرپشن سرگودھا کی نا دہندگان کیخلاف کارروائیاں تیز

سرگودھا (بیوروچیف)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھانے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ کی سربراہی میں سرگودھا ڈویژن بھر ز میں سرکاری واجبات کے نادہندوں کے خلا ف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں اور نادہندگان سے ریکور ی کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلو م ہوا تھاسرگودھا میں محکمہ اوقاف کی مالکیتی دوکانوں کے کرایہ کی مد میں الاٹی کرایہ جمع نہیں کروا رہے اور محکمہ اوقاف کے افسران وہ اہلکاران ریکوری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس سے حکومت پنجاب ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری محمد اکرم، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کوسپرد کی اورمعاملے کی چھان بین کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں