سرگودھا(بیوروچیف) ایپکا کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے جنرل سیکرٹری رانا شاہد علی کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں دفتر ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں الوداعی تقریب کا انعقادہوا جس کی صدارت ڈویژنل صدر ایپکا محمد پرویز اختر چوہدری نے کی ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری،ملک منور اقبال،چوہدری جمشید الحسن جھکڑ ،چوہدری سہیل سکندر،مہر محمد یوسف ،وقار احمد ودیگر عہدیداران و کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، محمد پرویز اختر چوہدری ، ملک منور اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا شاہد علی کی بطور جنرل سیکرٹری ایپکا کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سرگودھا نے ایپکا کے شاہینوں کو درپیش مسائل اوران کے حل کے لئے ہمیشہ بنیادی رول ادا کیا ایپکا کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
38