کمالیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اپنے عملہ کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف تحصیل آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کمالیہ کے تمام ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رویہ مبینہ طور پر اپنے عملہ کے ساتھ ناروا تھا۔ جس کی وجہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کو تالے لگا دئیے۔ ان ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کمالیہ میں بھی محکمہ ریونیو کے اہلکاران نے قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے تمام کام بند کر دئیے۔ اہلکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اپنے عملے کے ساتھ رویہ درست کرنا چاہیے ۔
35