28

اے سی ڈیرہ اسماعیل خان کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ا سسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کا افطار سے قبل ظفر آباد بازار کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی خصوصی ہدایات پر ا سسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے ظفر آباد و ملحقہ بازار کا د ورہ کیا’ اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی طور پر بازار میں پھل، سبزیوں، ہوٹلز اور نانبائی کی دکانوں کا معا ئنہ کیا اور کھانے پینے کی اشیا ء کی قیمتوں اور صفا ئی کا جائزہ لیا۔انہوں سرکاری نرخ نامہ و دیگر لا ز می لوازمات کا بھی بخوبی معائنہ کیا۔ ا س موقع پر خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے و الے د و کا نداروں کے شناختی کارڈز موقع پر ضبط کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں