43

اے سی گوجرہ کا شہر بھر کا دورہ

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان کا شہر بھر کا دورہ۔ تجاواوت اور صحت وصفائی کے حوالے سے خصوصی طور پر جائزہ لیا۔انہوں نے شہر بھر سے تجاوزات کو فی الفور ختم کر نے اور صحت وصفائی کوبہتر بنانے کاحکم دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ملازمین اپنے فرائض کو احسن اندازمیں ادا کریں جبکہ کام چوروں کیلئے ادارہ میں کوئی جگہ نہیں ہے عوام کی مشکلات کو فی الفوردور کر نا اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔بازاروں سے تجاوزات کے خلاف کرین ڈائون کر کے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔انہوں نے مہدی محلہ میں خواتین کیلئے پارک بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں