40

اﷲ کے گھر سجدہ ریز مسلمانوں پر حملہ بزدلی ہے’ میاں عبدالمنان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے پشاورمیں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُسے اسلام دشمنی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کے گھرسجدہ ریزمسلمانوں پرحملہ اوراُنہیں قتل کرنے والے کسی طرح بھی مسلمان نہیں ہوسکتے اُمیدہے قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان اوراسلام کے خلاف جنگ لڑنے والوں کونشان عبرت بنائیں گے۔ میاں نواز شریف کے دورحکومت میں عملی اقدامات سے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے اُسے ختم کیاگیا کے پی کے میں عمران خان کے دورحکومت میں دہشت گردی نے سراٹھایا۔اُنہوں نے کہاکہ شہداء کے لئے مغفرت ،زخمیوں کے لئے کی جلدصحت یابی کی دعا اورلواحقین سے اظہارافسوس اور اظہارہمدردی بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں